سکھر (بیورو رپورٹ) ایس ایس پی سکھر امجد احمد شیخ کی سربراہی میں پولیس نے حساس اداروں کے ہمراہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت 2کومبنگ آپریشن میں کالعدم تحریک کے 8خطرناک دہشتگردوں کو گرفتار کیا۔ 11 ہزار67 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا جن میں سے 272 جرائم پیشہ افراد کو شامل تفتیش کیا۔ انتہائی سنگین جرائم میں ملوث ڈاکوؤں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن کے دوران 10ڈاکو مارے گئے اور 52کو زخمی حالت میں گرفتارکیا گیا۔پولیس کی جانب سے رواں سال جنوری 2016 سے جاری دسمبر 2016 تک پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کی ماہا نہ رپورٹ کے مطابق دہشتگردی اور مذہبی انتہاپسندی کے خلاف کارروائی میں 8دہشتگردوں کو گرفتار کر کے 2کلو دھماکہ خیز بارودی مواد، 5ہینڈ گرنیڈ، 6ہوان گرنیڈ،6ھوان شیل و خود کش جیکٹ میں استعمال ہونے والے 5بال بیرنگ کے پیکٹ و تار برآمد ہو ئے۔ غیر قانونی مقیم افغانیوں سمیت دیگر کے خلاف کارروائی میں 96افرادکو حراست میں لیا گیا، ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائیوں میں 143افراد کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیااور بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کیا گیا۔ 1789 قابل اعتراض وال چاکنگ، 1193 جھنڈے اتارے گئے اور لاؤڈ اسپیکر کے ایکٹ کی خلاف ورزی پر19مقدمات درج کر کے 13افراد کو گرفتار کیا گیا۔ضلع بھر میں جنرل ہولڈ اپ کے دوران9ہزار 595 بغیر رجسٹریشن نمبر وہیکل کی چیکنگ کے دوران 11ہزار67 مشتبہ افراد سے تفتیش کی گئی، دوران چیکنگ 8 ہزار 240 گاڑیوں سے رنگین شیشے و پیپر اتارے گئے ۔505 گرین نمبر پلیٹ، 10 ہزار 841فینسی نمبر پلیٹ،2 ہزار 97 بلو لائیٹ اتاریں گئیں۔ضلع بھر میں اندرون شہر و ہائی وے سے9ہزار 161 ہوٹل، سرائے، گیسٹ ہاؤسز کو چیک کرتے ہوئے ان کے مالکان کو آنے جانے والے افراد کا اندراج اور ریکارڈ مرتب کرنے کا پابند و حکم دیا گیا۔