• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالا میں طالب علم کی خودکشی کی کوشش

Student Attempted To Suicide In Gujranwala
گوجرانوالا میں خود کو گولی مارنےوالے 12سالہ طالب علم کی حالت خطرے سے باہر ہے، چھٹی جماعت کے طالب علم نے نمبر کم آنے پر والد کی ڈانٹ سے دل برداشتہ ہوکر کلاس میں خودکشی کی کوشش کی تھی۔

گوجرانوالہ میں آٹھویں جماعت کے 12 سالہ طالبعلم اسمامہ نے ٹیسٹ میں کم نمبر حاصل کیے تو اس کے والد نے ڈانٹ ڈپٹ کی اور سزا دی، اسمامہ اتنا دل برداشتہ ہوا کہ اس نے چپکے سے اپنے باپ کا پستول اٹھایا اور اگلے روز کلاس روم میں آکر خود کو گولی مارلی۔

بچے کو تشویشناک حالت میں اسپتال لے جایا گیا جہاں اب اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

والد کو اپنی غلطی کا احساس ہوا تو دنیا بھر کے والدین سے اپیل کرڈالی کہ جیسا سلوک اس نے اپنے بچے کے ساتھ کیا ویسا کوئی اپنی اولاد کے ساتھ نہ کرے۔

گوجرانوالا کے سٹیلائٹ ٹاؤـن تھانے میں واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، اسکول پرنسپل، سیکیورٹی گارڈ اور طالب علم کا والد گرفتار ہیں، حالت بہتر ہونے پر طالب علم اسمامہ کو بھی گرفتار کرلیا جائے گا۔

اسمامہ کا اقدام تمام والدین کو پیغام دے گیا کہ بچے پر پوزیشن لانے کا دباؤ نہ ڈالیں، ہر بچے کی صلاحیتیں اور جوہر مختلف ہوتے ہیں، ہر بچے کا ہمیشہ پوزیشن لانا ضروری نہیں۔
تازہ ترین