• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی، 6 برطرف پولیس ملازمین کی اپیلیں مسترد

راولپنڈی ( سٹاف رپورٹر )ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی محمد وصال فخر سلطان راجہ نے اردل روم میں 6 برطرف شدہ ملازمین کی اپیلیں مستردکردیں۔آرپی اونے پیرکواپنے دفترمیں اردل روم کیا جس میں زیرالتوا شوکاز نوٹسزاور برطرف پولیس ملازمین دائر کردہ اپیلوں کا فیصلہ کرتے ہوئے ایک انسپکٹر کا شوکاز نوٹس فائل ،دو انسپکٹرز کو وارننگ، چھ برطرف شدہ پولیس ملازمین میں سے چار کانسٹیبلز ،ایک اے ایس آئی اور ایک لیڈی کانسٹیبل کی اپیلوں کو مسترد کرنے کے احکامات جاری کر دیئے جبکہ ایک انسپکٹر ایس ایچ او کو فرائض میں غفلت برتنے پر شوکاز نوٹس دینے کے احکامات جاری کر دیئے ۔محمد وصال فخرسلطان راجہ نے اردل روم میں انسپکٹر ناصر جمال شاہ کے دو شوکاز نوٹس کو فائل ،جبکہ انسپکٹر ٹریفک مسرت عباس شاہ اور انسپکٹر اعجاز شاہ کے شوکاز نوٹسز کا فیصلہ کرتے ہوئے وارننگ کے احکامات جاری کردیئے ۔چھ برطرف شدہ پولیس ملازمین اے ایس آئی محمد اسلم ،ڈرائیور کانسٹیبل شاہد اقبال ،کانسٹیبل ارشد حسین اور لیڈی کانسٹیبل عابدہ بتول جو جعلی تعلیمی اسناد پر محکمہ پولیس سے برخاست کیے گئے تھے کی اپیلیں ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی نے مسترد کر دیں ۔کانسٹیبل غلام حیدر جس کو ڈی پی او اٹک نے بری شہرت رکھنے پر محکمہ سے برطرف کیا تھا اور کانسٹیبل سردار خان جس کو ڈی پی اوچکوال نے سنگین مقدمہ میں ملوث ہونے پر بر طرف کیا تھا کی اپیلیں بھی ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی نے مسترد کر دیں جبکہ انسپکٹر ایس ایچ او تھانہ صدر چکوال زراعت بلوچ کو ضرر کے مقدمہ میں ناقص تفتیش کرنے اور فرائض میں غفلت برتنے کے الزام میں شوکاز نوٹس دینے کے احکامات جاری کر دیئے۔
تازہ ترین