• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ 2016ء، 188افرادمختلف وجوہات پرقتل

گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)ضلع گوجرانوالہ میں سال 2016ءمیں مختلف تھانوں میں مجموعی طور پر 18ہزار 279مقدمات درج کئے گئے جبکہ سال 2015میں 19ہزار اور سال 2014میں 22ہزار مقدمات درج ہوئے تھے گوجرانوالہ پولیس کے اعداد و شمارکے مطابق سال 2016میں 188افراد کو مختلف وجوہات کی بناء پرموت کے گھاٹ اتار دیا گیاجبکہ قاقلانہ حملے میں 250افراد زخمی ہوئے جبکہ 2015میں 185افراد قتل اور 294افراد زخمی ہوئے تھے سال 2016میں اغواء برائے تاوان کا کوئی واقعہ رونما نہیں ہوا ایک سال کے دوران 10پولیس مقابلوں میں 13خطرناک ملزمان کو ہلاک کر دیا گیا جبکہ چار کو زندہ گرفتار کیا گیا منشیات کے 3821مقدمات اور ناجائز اسلحہ کے 2323مقدمات درج کئے گئے جبکہ منشیات فروشوں سے ایک سال کے دوران 77کلو ہیروئن اور 717کلو چرس 669کلو افیون اور شراب کی 17ہزار بوتلیں بر آمد کی گئیں پولیس نے ناجائز اسلحہ کیخلاف کارروائی میں 64کلاشنکوفیں ، 400بندوقیں دو ہزار پسٹل بھی بر آمد کئے پولیس نے 109جرائم پیشہ گروہوں کے 342ممبران بھی گرفتار کئے اور ان سے مجموعی طور پر 24کروڑ کا مال بر آمد کر کے مالکان کے حوالے کیا ایک سال کے دوران پولیس نے 1043اشتہاری مجرمان گرفتار کئے اعداد و شمار کے مطابق ڈکیتی کی 28اور راہزنی کی 829وارداتیں ہوئیں موٹر سائیکل چھین لینے کی282وارداتیں اور کاریں چھیننے کی تین وارداتیں ہوئیں ایک ساال میں 91کاریں چوری ہوئیں جبکہ 2015میں832موٹر سائیکل چوری ہوئے تھے جبکہ 2016میں 597موٹر سائیکل چوری ہوئے سی پی او گوجرانوالہ وقاص نذیر کے مطابق 2015کے مقابلے میں مجموعی طور پر کرائم میں 25فیصد کمی ہوئی ہے اور ایک ہزار وارداتیں کم ہوئی ہیں۔
تازہ ترین