• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم نواز شریف کےعوامی ادوار کی تفصیلات

Pm Nawaz Sharif Visits Periods Details
وزیر اعظم نواز شریف کے وکیل مخدوم علی خان نے عدالتی حکم پر اپنے موکل کے عوامی ادوار کی تفصیلات عدالت میں جمع کرادی ہیں۔

عدالت میں جمع کرائی گئی تفصیلات کے مطابق نواز شریف 25 اپریل 1981 سے 28 فروری 1985 تک پنجاب کے وزیر خزانہ رہے۔19 اپریل 1985 سے 30 مئی 1988 تک وزیر اعلیٰ پنجاب رہے جبکہ31 مئی 1988 سے 2 دسمبر 1988 تک نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب رہے،2 دسمبر 1988 سے 6 اگست 1990 تک وزیر اعلیٰ پنجاب رہے۔

نوز شریف 6 نومبر 1990 سے 18 اپریل 1993 تک پہلی بار وزیر اعظم رہےجبکہ19 اکتوبر 1993 سے 5 نومبر 1996 تک قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر رہے ۔

دوسری بار نواز شریف 17 فروری 1997 سے 12 اکتوبر 1999 تک وزیر اعظم رہے، انہیں12 اکتوبر 1999 کے مارشل لاکے بعد ان کوعہدے سےہٹادیا گیا۔

نواز شریف کو 10 دسمبر 2000 کو جلا وطن کیا گیا،26 نومبر 2007 کو ملک بدری ختم ہوئی اور وطن واپس آئےاورتیسری مرتبہ 5 جون 2013کو وزیراعظم بنے اور تاحال اس عہدے پر فائز ہیں۔
تازہ ترین