• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مچھلی جیسی قدرتی نعمت سیالکوٹ میں تقریبا ناپید ہو چکی

سیالکو ٹ (نمائندہ جنگ) کوڑا ڈمپ کرنے کے لئے نہری کنارے استعمال کرنا انسانی صحت و دیگر حیات کے لئے زہر قاتل بنتا جارہاہے۔ دریائے چناب سے ہیڈمرالہ کے مقام پر سے نکلنے والی دونوں نہروں اپر چناب اور لوئر چناب ،نالہ ایک ،نالہ بھیڈ،نالہ پھلکوکے کناروں کو گندگی اور کوڑا پھینک کر ناصرف انسانی بلکہ آبی اور نباتاتی حیات کی زندگیوں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا جارہا ہے جس سے بد صورتی کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی آلودگی میں بھی دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔ یاد رہے کہ پہلے ہی فیکٹریوں کے آلودہ پانی کی صاف نہری پانی میں آمیزش سے مچھلی جیسی قدرتی نعمت سیالکوٹ میں تقریبا ناپید ہو چکی ہے اور علاقہ کے لوگ اسی وجہ سے فارمی مچھلی پر انحصار کررہے ہیں۔ستم ظریفی یہ ہے کہ ذ مہ دار حکام اس جانب توجہ نہیں دے رہے۔
تازہ ترین