• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دوسری جنگ عظیم چھڑ جانے کی سب سے پہلے خبر دینے والی خاتون صحافی 105برس کی عمر میں چل بسی

کراچی (نیوز ڈیسک)دوسری جنگ عظیم چھڑ جانے کی سب سے پہلے خبر دینے والی خاتون رپورٹر کلیئر ہولنگورتھ 105سال کی عمر میں ہانگ کانگ میں انتقال کرگئیں۔ ان کی جانب سے دی گئی اس خبر کا آج تک دنیا کے بڑے ’’اسکوپ‘‘ میں شمار ہوتا ہے۔ اگست 1939میں جب وہ 27 برس کی تھیں، وہ تنہا جرمن سرحد پر پہنچ گئیں اور انہوں نے جرمن ٹینکوں کی حملے کے لئے پولینڈ کی جانب پیش قدمی کا خود مشاہدہ کیا تھا۔ تین دن بعد جھڑپیں شروع ہوجانے کی خبر بھی انہوں ڈیلی ٹیلیگراف کے قارئین کو دی تھی۔ کلیئر ہولنگورتھ کےاسکوپ کا دور جدید کے انتہائی بڑے اسکوپس میں شمار ہوتا ہے۔
تازہ ترین