• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعید الزمان صدیقی سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردخاک

Sindh Governor Saeed Uz Zaman Siddiqui Laid To Rest In Karachi
گورنرسندھ جسٹس (ر)سعید الزماں صدیقی کو سرکاری اعزاز کے ساتھ گذری قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ پاک نیوی کے دستے نے سلامی دی۔

قبل ازیں سعید الزماں صدیقی کی نماز جنازہ گورنرہاؤس میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ مفتی تقی عثمانی نے پڑھائی۔

نماز جنازہ میں سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ، میئرکراچی وسیم اختر، وفاقی وزیر عبدالقادربلوچ، سینیٹر نہال ہاشمی، سلیم ضیاء، عارف علوی، ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار، جماعت اسلامی کراچی کے امیر نعیم الرحمان سمیت سیاسی و سماجی صخصیات اور اعلیٰ عسکری و سول حکام نے بھی شرکت کی۔

جسٹس (ر)سعید الزماں صدیقی دوماہ گورنر سندھ کے عہدے پر فائز رہے، انہوں نے 11 نومبر 2016 کو گورنر سندھ کے عہدے کاحلف اٹھایا تھا ،اس دوران وہ بیشتر وقت علیل رہے اور11جنوری 2017کو جہان فانی سے کوچ کرگئے۔
تازہ ترین