• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’رئیس‘میں شاہ رخ کی شلوار قمیص ،ماہرہ کے اسٹائل کی دھوم

Shirt Of Shahrukh Khan And Style Of Mahira Khan In Raees Got Attention
رئیس میں شاہ رخ خان کی شلوار قمیض اور ماہرہ کے گجراتی اسٹائل نے دھوم مچادی ہے۔

فلم ’رئیس‘ کا گانا کیا آیا ہر طرف شاہ رخ اور ماہرہ کی جوڑی کی کیمسٹری کا جادو چل گیا، شاہ رخ کے شلوار قمیض اور پشاوری چپل نے دھوم مچائی تو دوسری طرف ماہرہ کے گھاگرا، چولی اور گجراتی رقص نے بھی سب کو اپنا دیوانہ بنالیا۔

ماہرہ اورشاہ رخ کی تھرل اور ایکشن سے بھرپور فلم ’رئیس‘میں نواز الدین صدیقی بھی اپنی شاندار اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آرہے ہیں۔

راہول ڈھولکیا کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی عبد اللطیف نامی ڈان کی زندگی پر بنائی گئی ہے جس کی دیگر کاسٹ میں محمد ذیشان ایوب، روپندر نگرا، آریا بابر، گووند نمدیو اور انیل منگے بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ یہ فلم رواں سال 25جنوری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
تازہ ترین