• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترک صدر کے اختیارات میں اضافے کی ترامیم کی ابتدائی منظوری

انقرہ( جنگ نیوز)ترکی میں  صدر کے اختیارات میں اضافے کی ترامیم کی ابتدائی منظوری دے دی گئی، پارلیمان نے رات گئے اجلاس کے دوران  آئینی اصلاحات کے مجوزہ پیکیج میں شامل ایک حتمی دفعہ کی منظوری دی ہے اور ارکان پارلیمان کی اکثریت نے اس کے حق میں ووٹ دیاہے،یہ دفعہ اور آئینی اصلاحات کا پیکج حکمراں جماعت آق نے پیش کیا ہے۔اب ارکان اس پیکج میں شامل تمام 18دفعات کی منظوری دیں گے،جن کے تحت ملکی آئین میں ترامیم کی جائیں گی اور صدر کے اختیارات بڑھا دیئے جائیں گے۔
تازہ ترین