کراچی(اسٹاف رپورٹر) رات گئے بلدیہ رشید آباد میں واقع کپڑے کی فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی، اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کی گاڑیو ں نے موقع پر پہنچ آگ بجھانے کا کام شروع کردیا ۔تفصیلات کے مطابق منگل کو رات گئے بلدیہ ٹائون کے علاقے رشید آباد میں واقع کپڑے کی فیکٹری میں اچانک آگ لگ گئی جس نے شدت اختیار کرلی۔