• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مردان میں خواجہ سراؤں کا پریس کلب کے باہر مظاہرہ

Eunuchs Stage A Demonstration In Support Of Their Demands Outside Peshawar Press Club
مردان میں پولیس کے مبینہ تشدد اور ضلع بدر کرنے کی کوشش کے خلاف خواجہ سراؤں نے پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہر ہ کیا۔

مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس کے خلاف کارروائی کی جائے۔

خواجہ سرا ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا نے پشاور پریس کلب کے باہر دھرنا دیا، جس میں درجنوں خواجہ سراء شریک ہوئے۔

مظاہرین نے حکومت اور مردان پولیس کے خلاف نعرہ بازی کی،ان کا مؤقف تھا کہ مردان پولیس کی سرپرستی میں ان کے مکانات کو تالے لگائے گئے ہیں اور انہیں علاقہ چھوڑنے پر مجبور کیا جارہا ہے۔

خواجہ سراؤں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ انہیں تحفظ فراہم کیا جائے اور ان پر تشدد میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے۔

دوسری جانب مردان پولیس کا کہنا ہے کہ کسی بھی خواجہ سراء کو بے دخل نہیں کیا گیا بلکہ غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی عوامی شکایات پر جائیداد کے مالکان نے انہیں گھروں سے نکالا ہے۔
تازہ ترین