• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخوپورہ،رشوت کے عوض بھرتی ہونیوالے4 اہلکاروں کو نوکری سے برخاست کردیا گیا

شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے)محکمہ صحت ضلع شیخوپورہ میں بعض افسروں کی ملی بھگت سے لاکھوں روپے رشوت کے عوض بھرتی ہونیوالے چار اہلکاروں کو نوکری سے برخاست کردیا گیا ہے اس ضمن میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر افتخار احمد چوہدری نے احکامات جاری کردیئے ہیں جن کے مطابق برخاست ہونیوالوں میں تین جونیئر ٹیکنیشن زینت اکبر، سحر اکبر، نازیہ سہیل مصطفی اور ڈسپنسر / جونیئر ٹیکنیشن علی حسن شامل ہیں ۔
تازہ ترین