سکھر (بیورو رپورٹ) ڈریہا کے رہائشی کھوسو برادری کے افراد نے پولیس کے خلاف سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے کی قیادت غلام مصطفی، شعبان کھوسو نے کی۔ مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ 19جنوری کو سکھر پولیس نے ہمارے گھروں پر چھاپے مار کر نوجوان غلام مرتضیٰ کھوسو کو گرفتار کر کے لے گئی ہے جبکہ ہمارے دوسرے نوجوان غلام مجتبیٰ کو با اثر افراد نے اغوا کر لیا ہے اور ملزمان کی جانب سے ہمیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ پولیس ملزمان کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے ہمارے خلاف کارروائی کررہی ہے جوکہ ظلم اور زیادتی ہے، ہماری با لاحکام سے اپیل ہے کہ سکھر پولیس کی زیادتیوں کا نوٹس لیا جائے اور ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے۔