اسلام آباد (صباح نیوز) سینئر بیوروکریٹ طارق باجوہ کو سیکریٹری خزانہ تعینات کر دیا گیا ہے ،وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے طارق باجوہ کو سیکریٹری خزنہ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے جس پر طارق باجوہ کا کہناتھاکہ وہ حکومت کے معاشی پروگرام اور پائیدار ترقی کیلئے صلاحیتوں کا بھرپوراستعمال کرینگے ۔جمعے کو وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی صدارت میں وزارت خزانہ کے منصوبوں اور سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے لیے اہم اجلاس ہوا جس میں نئے سیکریٹری خزانہ طارق باجوہ نے بھی شرکت کی ،وزیر خزانہ نے انہیں سیکریٹری خزانہ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ، انہوں نے کہا کہ یہ عہدہ ایک چیلنج اور اہم ذمے داری ہے، انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ نئے سیکریٹری خود کو اس چیلنج کا اہل ثابت کریں گے،وزیر خزانہ نے کہا کہ نئے سیکریٹری خرانہ اور انکی ٹیم کے لیے فوری کام اگلے مالی سال کے بجٹ کی تیاری ہے اور جاری متعدد اصلاحات اور اقدامات کو ان کی مدت میں مکمل کرنا ہے ۔انہوں نے خزانہ ڈویژن کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے وز ار ت کے مختلف اہداف کو حاصل کرنے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سیکریٹری خزانہ طارق باجوہ نے وزیر اعظم اور وزیر خزانہ کی طرف سے ان پر اعتماد کا اظہار کرنے پر شکریہ ادا کیا اور یقین دلایا کہ وہ حکومت کے معاشی پروگرام اور پائیدار ترقی کے لیے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور استعمال کریں گے ،اجلاس میں وزارت خزانہ کے اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔