• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

توانائی منصوبوں کو مکمل کرنے کیلئے ہرممکن تعاون کرینگے، اسحاق ڈار

اسلام آ باد ( آ ئی این پی ) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے وزارت پانی و بجلی کی جانب سے توانائی بحران پر قابو پانے کے لئے سنجیدہ کوششوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ حکومت نہ صرف بجلی کی سپلائی میں بہتری لارہی ہے اور مستقبل میں اس مسئلہ کے حل کیلئے کو شش کر رہی ہے۔ انہوں نے توانائی کے جاری منصوبوں کو مکمل کرنے کے لئے تمام ممکن تعاون فراہم کر نے کی یقین دہانی کرائی جبکہ سیکر ٹری پانی و بجلی یونس ڈھاگہ نے کہا کہ ایل این جی کے توانائی کے منصوبو ں کی وزارت مو ثر نگرانی کر رہی ہے ،منصو بوں پر مناسب رفتار سے مقرہ وقت کے مطابق کا م جاری ہے۔ہفتہ کو وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی صدارت میں وزارت خزانہ میں ہونے والے اجلاس میں ایل این جی پاور پلانٹس پر پیش رفت کے جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آ صف نے بھی شر کت کی۔ سیکرٹری پانی و بجلی یونس ڈھاگہ نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہو ئے کہا کہ وزارت پانی و بجلی مو ثر ذرائع سے زیادہ سے زیا دہ توانائی سخت محنت کر رہی ہے۔ایل این جی کی بنیا د پر بنائے جا نے والے منصوبے توانا ئی کی پیداوار کا موثر زریعہ ہیں۔ایل این جی کے توانائی کے منصوبو ں کی وزارت مو ثر نگرانی کر رہی ہے۔منصو بوں پر مناسب رفتار سے مقرہ وقت کے مطابق کا م جاری ہے۔وزارت 2017کے آ خر تک 10ہزار میگا واٹ اضافی بجلی نیشنل گر ڈ میں شامل کر نے کے لئے کو شش کر رہی ہے۔وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آ صف نے کہاکہ ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک میں بہتری لا کرکارکردگی بڑھاناوزارت کی ترجیح ہے۔ صارفین کو بہتر سہولیا ت فراہم کرنے کے لئے توانائی کے پیداواری اور ڈسٹری بیوشن سسٹم میں بہتری لائی جارہی ہے۔
تازہ ترین