• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پریالو، کتے کے راہگیروں پر حملے،خواتین اور بچوں سمیت 20 افراد زخمی، شہر میں افراتفری

خیرپور (بیورو رپورٹ) پریالو شہر کے شاہی بازار کپڑا مارکیٹ اور عام سڑکوں پر پاگل کتے کے خریداروں اور راہگیروں پر حملے، پانچ بچوں اور 9خواتین سمیت 20افراد زخمی، پاگل کتے کے حملوں کے باعث شہر میں افرا تفری اور بھگدڑ مچ گئی تفصیلات کے مطابق پریالو شہر کے شاہی بازار کپڑا مارکیٹ اور عام سڑکوں پر پاگل کتے نے شہریوں پر حملے کر کے 5بچوں اور 9خواتین سمیت 20افراد کو  زخمی کرڈالا پاگل کتے کے شاہی بازار اور کپڑا مارکیٹ میں داخل ہوکر گاہکوں پر حملوں کے دوران شاہی بازار اور کپڑا مارکیٹ میں افرا تفری اور بھگدڑ مچ گئی  پاگل کتے کے گاہکوں پر حملے کرتے دیکھ کر بیشتر دکاندار خوفزدہ ہو گئے اور وہ دکانوں کے شٹر بند کر کے دکانوں کے اندر بیٹھ گئے پاگل کتے نے شاہی بازار اور کپڑا مارکیٹ کے علاوہ شہر کی سڑکوں پر بھی لوگوں پر حملے کئے اور کئی راہگیروں کوا بعد ازاں شہر کے  زخمی کر دیا کچھ افراد نے ہتھیار اٹھا کر پاگل کتے کا تعاقب کیا اور بس اسٹینڈ پر فائرنگ کر کے پاگل کتے کو مار ڈالا۔ پاگل  کتے کے حملوں میں زخمی ہونے والے بچوں، خواتین اور دیگر افراد کو شہر کے سماجی کارکنوں نے اسپتال پہنچایا لیکن اسپتال میں ویکسین نہیں تھی جس پر سماجی کارکنوں نے اسسٹنٹ کمشنر کنگری کو واقعے کی آگہی  دی اور اسپتال میں ویکسین نہ ہونے کی شکایت کی جس پر اسسٹنٹ کمشنر نے پی پی ایچ آئی خیرپور کے ڈسٹرکٹ منیجر کو ویکسین لیکر پریالو اسپتال پہنچنے کا حکم دیا جس پر پی پی ایچ آئی کا عملہ ویکسین کے ہمراہ پریالو اسپتال پہنچا جہاں زخمی افراد کو ویکسین اور دیگر ادویات دی گئیں۔ دریں اثناء پریالو کے شہریوں نے صحافیوں کو بتایا کہ پاگل کتے اس سے قبل بھی پریالو میں کئی شہریوں کو زخمی کر چکے ہیں ان کا کہنا تھا کہ کتا مار مہم چلا کر پاگل کتوں کا صفایا کیا جائے ۔
تازہ ترین