• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آیت اللّٰہ خامنہ ای کو 9 جولائی کو مشہد میں سپرد خاک کیا جائے گا، ایرانی میڈیا

فوٹو: ایرانی میڈیا
فوٹو: ایرانی میڈیا 

ایران کے شہید سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای کی نماز جنازہ اور الوداعی تقریبات و اجتماعات کا شیڈول جاری کردیا گیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق  آیت اللّٰہ خامنہ ای کے جسدِ خاکی کے ساتھ الوداعی تقریبات 4 اور 5 جولائی کو تہران میں منعقد ہوں گی، شیڈول کے تحت 6 اور 7 جولائی کو بالترتیب تہران اور قم میں جنازہ ادا کیا جائے گا۔

9 جولائی کو مشہد میں شہید آیت اللّٰہ خامنہ ای کو سپرد خاک کیا جائے گا، ان کی تدفین مشہد میں روضہ امام رضا کے حرم میں کی جائے گی۔

منتظمین نے ایران کے عوام، عالمِ اسلام کے پیروکاروں اور دنیا بھر کے افراد کو تقریبات میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ 

بیان میں کہا گیا کہ سرکاری اداروں اور عوامی تنظیموں نے انتظامات مکمل کر لیے ہیں اور توقع ہے کہ تقریبات میں بڑی تعداد میں لوگ شریک ہوں گے۔

یاد رہے کہ 28 فروری کو امریکا اور اسرائیل کے مشترکہ حملوں میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای دیگر کے ساتھ شہید ہوگئے تھے، جس کے بعد ایران نے ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای کو اپنا رہبر منتخب کیا۔

 ایرانی میڈیا کے مطابق امریکا اور اسرائیل کے ان حملوں میں ایران کے سپریم لیڈر کی بیٹی، داماد اور نواسی بھی شہید ہوئے، رہبر معظم انقلاب اسلامی کو ان کے دفتر میں شہید کیا گیا۔ وہ اپنے تفویض کردہ فرائض سر انجام دے رہے تھے اور شہادت کے وقت اپنے دفتر میں تھے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید