شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے)شرقپور میں پانی کے بلوں کی وصولی میں وسیع پیمانے پر بدعنوانیوں کے الزامات سامنے آئے ہیں ڈی سی نے اس ضمن میں مقامی شہری حسن اختر ملک کی تحریری درخواست پر اے سی شرقپور شریف کو کاروائی کرنے اور پانی کے بلوں میں ہونیوالی بدعنوانیوں کی تحقیقات کرنے کی ہدایت جاری کی ہے درخواست میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ پانی کے بلوں کی وصولی کا دس سال کا ریکارڈ فوری طور پر سر بمہر کیا جائے۔