• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہاولپور،بسکٹ کھانے سے12بچوں کی حالت خراب، کمپنی کی سیلز گرلز سمیت 7گرفتار

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)مقامی سکول میں فوڈ کمپنی کی جانب سے بچوں کو مفت بسکٹوں کی فراہمی، بسکٹ کھاتے ہی 12بچوں کی حالت غیر ہوگئی، فوری طورپر  بی وی ایچ منتقل کردیاگیا،پولیس نے کمپنی کے تین اہلکاروں سمیت 4سیلر لڑکیوں کوحراست میں لے لیا،تفصیلات کے مطابق مقامی سکول میں ماڈل ٹاؤن اے کی ایک فوڈ کمپنی کی تین سے چار نمائندہ لڑکیاں آئیں اورانہوں نے بچوں میں مفت بسکٹس تقسیم کئے جن کوکھاتے ہی پانچ سالہ ابوبکر، بارہ سالہ داؤد، سات سالہ سبحان، پانچ سالہ انائمہ، پانچ سالہ رحمت اللہ، دس سالہ سیف، پانچ سالہ طوبیٰ، آٹھ سالہ ربیشہ، پانچ سالہ آزان، آٹھ سالہ سلیم،سات سالہ عثمان اوردس سالہ محسن کی حالت انتہائی خراب ہوگئی جن کوفوری طورپر بی وی ایچ منتقل کردیا گیا ،اس حوالے سے ڈائریکٹر شعبہ ایمرجنسی بی وی ایچ ڈاکٹر عامر بخاری نے بتایاکہ بچے شدید فوڈ پوائزننگ کاشکارہوکرآئے تھے، بروقت علاج سے  ان کی حالت خطرے سے باہرہے ، پولیس تھانہ کوتوالی نے کمپنی کے سپروائزر کامران شیرازی، صابر  اوراویس سمیت 4سیلر لڑکیوں کو حراست میں لے لیا،پولیس اور محکمہ ہیلتھ کے ذرائع کاکہناہے کہ بچوں کی میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد قانونی کارروائی کی  جائے گی ، شہریوں عبدالمنان، عمران یوسف، چوہدری اظہر، اویس احمد قرنی، حسیب الرحمن، حسنین علی، اسد حسین، جمشید بھٹہ کاکہناہے کہ اس واقعہ کی اصل ذمہ داری محکمہ ہیلتھ پر آتی ہے ،انہوں نےمطالبہ کیاہےکہ   متعلقہ افسران کے خلاف بھی کارروائی کی  جائے۔ 
تازہ ترین