• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہزارگی اکیڈمی کے وفد کی مادری زبانوں کے میلہ میں شرکت

کوئٹہ(سٹی ڈیسک) ہزارگی اکیڈمی رجسٹرڈ کوئٹہ کے وفد نے چیئرمین علی کورانی کی قیادت میں لوک ورثہ اسلام آباد میں مادری زبانوں کے میلہ میں شرکت کی اکیڈمی کے چیئرمین علی تورانی، جنرل سیکرٹری مصطفیٰ ایلخانی، سیما سحر اور مشتاق مغل نے دو روزہ ادبی میلہ کے دوران مختلف سیشنز میں ہزارگی زبان و ادب کی ترویج کیلئے کئے گئے اقدامات جدید دور میں مادری زبانوں کو درپیش چیلنجز سمیت دیگر موضوعات پر منعقدہ سیمینار اور مباحثے میں حصہ لیا وفد نے ملک کے کونے کونے میں بولی جانیوالی قومی زبانوں کے شعراء، ادباء اور محققین سے بھی ملاقاتیں کیں علاوہ ازیں اکیڈمی کے نمائندوں نے مادری زبانوں سے متعلق اکادمی ادبیات اسلام آباد کے دو روزہ پروگرام میں بھی شرکت کی اور مادری زبانوں کی بقاء سے متعلق تجاویز پیش کیں لوک ورثہ اور انڈس کلچرل فورم کے ادبی میلہ میں ملک کی 15قومی زبانوں کے تین سو سے زائد ادباء، شعراء اور محققین نے شرکت کی۔
تازہ ترین