• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمال آر خان نے رنویر سنگھ کو داعش کا دہشت گرد کہہ دیا

ممبئی (جنگ ڈیسک) اوکے شاہد کپور کی سالگرہ سے قبل پارٹی میں بولی وڈ کی متعدد سیلیبرٹیز نے شرکت کی،دیپکا پاڈوکون،سدھارتھ ملہوترا ،کرن جوہرسے لے کر سارا علی خان،ورن دھون اور ان کی مبینہ دوست نتاشا دالال نے اسے ستاروں کی شام بنادیا،اس تقریب کا اہتمام میرا کپور نے کیا تھا۔اس دوران جب سب ہی بہت شاندار لگ رہے تھے رنویر سنگھ نہایت منفرد لباس میں وہاں پہنچ گئے،جسے دیکھ کر سب کا بے اختیار قہقہہ نکل گیا،رنویر سنگھ نے جمپ سوٹ اور ہوڈی کا عجیب و غریب امتزاج پہنا ہوا تھا۔ حیران کن بات یہ ہے انہیں یہ کہاں سے ملا،بہرحال اسے دیکھ کر خود ساختہ فلمی نقاد کمال آر خان بولنے پر مجبور ہوگئے،انہوں نے ٹوئیٹ کیا کہ ’یہ کون شخص ہے؟ یہ تو داعش کا دہشت گرد لگ رہا ہے۔رنویر سنگھ کے اس دن فیشن کے انداز سے جہاں لوگوں کو مذاق اڑانے کا موقع ملا وہیں انہیں سخت تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا،مگر دہشتگرد؟ یہ تو کچھ زیادہ ہی ہوگیا۔کمال آر خان میں حدود پار کرنے کا رجحان موجود ہے،ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ وہ جانتے ہیں کہ کہاں لائن نہیں کھینچنی۔
تازہ ترین