شیخ رشید کا کہناہے کہ پوری قوم کی نظریں پاناما کیس کے فیصلے پر ہیں ، سپریم کورٹ سے اس کیس کا تاریخی فیصلہ آئےگا جس کے اثرات بہت وسیع ہوں گے۔
جیو نیوز کے پروگرام ’جیوپاکستان ‘میں گفتگو کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ 126 دن کےدھرنے میں حکومت کو اتنا نقصان نہیں پہنچا جتنا پاناما کیس سے پہنچا۔
انہوں نے کہا کہ قطری خط نکل جاتے تو عمارت زمین پر آجائے،ججز نے 371سوالات کیے لیکن حکومتی وکلاء ایک کابھی جواب نہیں دے سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاناما کیس کو جوبھی فیصلہ آئے قبو ل ہوگا،فریقین سمیت پوری قوم کو ججز پر اعتماد ہے۔سیاسی ،سماجی اور عوام کے حلقے میں ہم نے کیس جیت لیا ،قانونی فیصلہ آنا باقی ہے۔