• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخوپورہ، ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے نوجوان ہلاک

Sheikhupura Man Died Of Doctors Negligence
شیخوپورہ کے ڈی ایچ کیو اسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا،متوفی کے ورثاء نے ڈاکٹروں کے خلاف شدید احتجاج کیا۔

لواحقین کے مطابق شیخوپورہ کے علاقے محلہ رام گڑھا کا 18 سالہ نوجوان مصطفیٰ گوجرانوالہ روڈ پر ٹریفک حادثے میں زخمی ہو گیا، جسے ڈی ایچ کیو اسپتال لایا گیا۔

لواحقین نے الزام لگایا ہے کہ ڈاکٹروں نے زخمی مصطفیٰ کا بروقت علاج نہ کیا جس سے وہ دم توڑ گیا۔

نوجوان کے لواحقین نے اس موقع پر شدید احتجاج کیا اور ذمہ دار ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔

دوسری جانب اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ مصطفیٰ کو بروقت طبی امداد فراہم کی گئی تاہم دماغ میں گہری چوٹ کے باعث وہ جانبر نہ ہوسکا۔
تازہ ترین