آج پوری دنیا میں تقریباً 96% سے 97% لوگ انٹرنیٹ کا استعمال کر رہے ہیں لیکن بہت سے لوگ اس کا غلط استعمال بھی کررہے ہیں۔ انٹرنیٹ کا زیادہ استعمال معاشرے میں منفی رویوں اور غیر سماجی سرگرمیوں کا باعث بن رہا ہے۔ انٹرنیٹ کے بے جا استعمال سے نوجوان طبقہ معاشرتی اور سماجی تعلقات کے فقدان کا شکار ہو رہا ہے۔ لوگ ہر قسم کی معلومات کو انٹرنیٹ سے حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں جس کی وجہ سے کتابوں کے مطالعہ کا رجحان بہت کم ہو گیا ہے۔ انٹرنیٹ کے نقصانات میں ایک چیز یہ بھی ہے کہ بعض لوگ انٹرنیٹ کے ذریعے غیر اخلاقی اور غیر قانونی سرگرمیوں کا شکار ہو جاتے ہیں۔ انٹرنیٹ کی بدولت لوگ آن لائن ہی خرید و فروخت کر لیتے ہیں۔ وہ آن لائن ادائیگی کر کے چیزیں اپنے گھر منگوا لیتے ہیں۔ طالب علموں کو چاہئے کہ وہ انٹرنیٹ کا مثبت استعمال کر کے ملک اور قوم کی ترقی میں اپنا اہم رول ادا کریں۔
(ھنیاء شاہد)
hanniys10@gmail.com
.