• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر، 10ایکڑ زمین کینسر اسپتال کی تعمیر کیلئے ایس آئی یو ٹی کے حوالے

سکھر (بیورو رپورٹ) سکھر اور خیرپور کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کینسراسپتال کی تعمیر کے لیے اپنی حدود میں مجموعی طور پر 10ایکڑ اور 45گھنٹہ زمین سندھ انسٹیٹیوٹ آف یورو لوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن (ایس آئی یو ٹی)کے حوالے کردی گئی ہے جبکہ سندھ حکومت کی جانب سے اسپتال کے لیے 2ارب روپے جاری کر دیئے گئے ہیں ۔کمشنر سکھر ڈویژن محمد عباس بلوچ نے ٹول پلازہ کے نزد یک ضلع سکھر کی حدود میں آنے والی 7ایکڑ 12گھنٹہ پلاٹ کے کاغذات ایس آئی یوٹی ایڈمنسٹریٹر اقبال آخوند کے سپرد کئے ۔ اس موقع پر ڈی آئی جی سکھر کیپٹن (ر) فیروز شاہ ، ڈپٹی کمشنر سکھراور دیگر بھی موجود تھے ۔بعد ازاں کمشنر سکھر ڈویژن اور دیگر افسران نے ضلع خیرپور کی حدود میں واقع 3ایکڑ33گھنٹہ زمین کے کاغذات بھی ایس آئی یوٹی ایڈمنسٹریٹر کے سپرد کیے ۔ کمشنر سکھر محمد عباس بلوچ کا کہنا تھا کہ کینسر اسپتال ایک تاریخی منصوبہ ہے جو سکھر ڈویژن اور قرب و جوار کے علاقے کے عوام کے لیے بہترین تحفہ ثابت ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ سندھ حکومت نے کینسر اسپتال کی تعمیر کے لیے 2ارب روپے جاری کردیئے ہیں اور جلد کام شروع کیا جائیگا۔ اس موقع پرایس آئی یوٹی ایڈمنسٹریٹر اقبال آخوند نے بتایا کہ مذکورہ پلاٹ سے بجلی کے پول منتقل کرنے کے لیے سیپکو کو ساڑھے 8کروڑ روپے جاری کردیے ہیں۔
تازہ ترین