گوادر ( نامہ نگار) بجلی کے ٹاور کو دھماکہ سے اڑا دیا گیا جس کے نتیجے میں گوادر مکمل تاریکی میں ڈوب گیا ۔ تفصیلات کے مطابق مکران گرڈ اسٹیشن سے گوادر کو سپلائی کرنے والی 132کے وی لائن کے نلینٹ کارواٹ کے قریب ٹاور کو دھماکے سے اڑادیا گیا ، یہ واقعہ عین اس وقت رونما ہو ا ہے جب وزیراعظم پا کستان میاں محمد نواز شریف کے دور ہ گوادر کی تیاریوں کے سلسلے میں وفاقی وزیر سمیت متعدداعلی ٰسر کاری حکام بھی گوادر میں موجود ہیں ۔