راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)پنجاب حکومت کی ہدایات کے برعکس ضلع راولپنڈی میں ایمبولینس رجسٹریشن کا کام سست روی کا شکار ہے اور مختلف ذمہ دار محکموں کے درمیان رابطے کا فقدان نظرآرہا ہے۔جس کے باعث دو ماہ صرف 18ایمبولینسز رجسٹرڈ کی جاسکی ہیں۔پنجاب حکومت نے تمام سرکاری،نیم سرکاری اداروں،این جی اوز اور نجی شعبے میں چلنے والی ایمبولینسز کی رجسٹریشن کا حکم دے رکھا ہے۔جو ڈسٹرکٹ ایمرجنسی سروس رجسٹرڈ کرے گی۔اس حوالے سے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر عبدالرحمان نے چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی کو ایک مراسلہ بھجوایا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ اپنے سٹاف کو ہدایت کریں جو ایمبولینس بغیر رجسٹریشن نظر آئے اس کو بند کردیا جائے۔