• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاس اینجلس میں فلم’’ چپس ‘‘کا رنگا رنگ پریمیئر

Film Chips Premiere
لاس اینجلس میں فلم’’ چپس ‘‘کا رنگا رنگ پریمیئرہوا، تقریب میں شرکت کیلئےکیلیفورنیاہائی وے پولیس کے اہلکاربھی بائیکوں پرآئے۔

70کی دہائی میں کامیابی کے جھنڈے گاڑنے والی مشہور و معروف امریکی ٹی وی سیریز چپس پر مبنی کامیڈی سے بھرپورنئی ایکشن ڈرامہ فلم 'چپس کالاس اینجلس میں رنگا رنگ پریمیئر منعقد کیا گیا جس میں فلم کی کاسٹ نے ریڈ کارپٹ پر جلوے بکھیرے۔منفرد اسٹائل میں ریڈ کارپٹ پر اینٹری دیتے اسٹار کامداحوں نے پرجوش استقبال کیا ۔

ہدایتکارو رائٹرڈیکس شیپرڈ کی اس سنسنی خیز فلم کی کہانی کیلیفورنیا کے دو ایسے پیڑولنگ پولیس آفیسرزکے گِرد گھومتی ہے جن کا لاس اینجلس کے ہائی وے پر اپنی فرائض کی انجام دہی کرتے ہوئے ایک ایسے تیز رفتار بائیکر سے پالا پڑتا ہے جو انہیں ناکوں چنے چبوا دیتا ہے۔

طنزو مزاح سے بھرپوراس فلم کو راوی مہتا، اینڈریوپانو اور رِ ک روزنر نے مشترکہ طور پر پروڈیوس کیا ہے جس میں مرکزی کردار مائیکل پینااورفلم کے ہدایتکار ڈیکس شیپرڈ نبھا رہے ہیں جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں ونسنیٹ ڈی اونو، ایڈم بروڈی ، ویڈا گویرا اورروزسیلازارشامل ہیں۔

ہائے وے پیٹرولنگ کے ساتھ ساتھ ایڈونچر کا شوق پورا کرتے ان پولیس اہلکاروں کو درپیش انوکھے چیلنجز کا سامنا کرنا کتنا مہنگا پڑے گا ۔یہ دیکھنے کیلئے آپ کو 24مارچ تک انتظار کرنے پڑے گاجب فلم سنیما گھروں کی زینت بنائی جائے گی۔
تازہ ترین