• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلح افواج کے سربراہان کی مہمانوں اور فوجیوں سے ملاقات

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) مسلح افواج کی پریڈ کے بعد صدر اور وزیراعظم جب رخصت ہوگئے تو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل محمد زبیر حیات، پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان اور پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکا ءاللہ کے ہمراہ مہمانوں کی گیلری میں آئے اور وہاں دہشت گردی کے خلاف جنگ اور سرحدوں پر فائرنگ کے واقعات میں زخمی  اور معذور ہونے والے فوجیوں سے ملاقات کی۔ آرمی چیف نے ان کی خیریت دریافت کی اور ان کے حالات کے بارے میں آگاہی حاصل کی۔ آرمی چیف سے دوسرے مہمانوں نے بھی ملاقات کی۔
تازہ ترین