ہنگورجہ (نامہ نگار ) کمشنر سکھر محمد عباس بلوچ نے ہنگورجہ اسپتال کا دورہ کیا ۔ اس دوران موجود لوگوں نے کمشنر کے سامنے شکایات کی کہ رات کے وقت ہنگورجہ اسپتال میں کوئی بھی ڈاکٹر مقرر نہ ہونے کی وجہ سے شفٹ بند ہے جس وجہ سے ایمرجنسی میں شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس موقع پر کمشنر نے مسائل کے حل کی یقین دہائی کرائی۔