• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کا فیصلہ سنجیدہ اقدام ہے، زرداری

The Fencing On Pak Afghan Border Is A Serious Move Zardari
پیپلزپارٹی کےشریک چیرمین آصف علی زرداری کاکہناہےکہ پاکستان اور افغانستان کا باہمی رضامندی سےسرحدپر باڑ لگانے کا فیصلہ سنجیدہ اقدام ہے،اس سے دہشت گردی اور عسکریت پسندی کے خاتمے اور قیامِ امن میں مدد ملے گی،اب یہ فیصلہ کسی طور تاخیر کی نظر نہیں ہونا چاہیے۔

لاہورسےجاری بیان میں سابق صدرنے پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کے فیصلے کو اہم قرار دیا اور کہا کہ بد قسمتی سے حالیہ دنوں میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات نازک موڑ پر پہنچ گئے ہیں۔

آصف زرداری کاکہناتھاکہ باہمی رضامندی سے کی جانے والی بارڈر مینجمنٹ میں پہلے ہی بہت دیر ہو چکی ہے، امید ہے،باڑ لگانے کے فیصلے کو خوش آمدید کہا جائے گااوروہ تمام قوتیں جو دہشت گردی اور بے جا الزام تراشی کا خاتمہ چاہتی ہیں وہ اس فیصلے خیر مقدم کریں گی۔

انہوں نےکہاکہ عدم اعتماد اور شکوک و شبہات کےخاتمے کے لیے مخلصانہ کوششیں کرنا ہوں گی۔
تازہ ترین