سیالکوٹ (نمائندہ جنگ) ٹک شاپ سے20بوتل ولایتی شراب اور بیئر کین برآمد کرکے2افراد کو گرفتار لیا گیا۔ تھانہ موترہ کے علاقہ کے قریب واقع سی این جی پمپ کی ٹک شاپ سے پولیس نے مخبر کی اطلاع پر چھاپہ مار کر20بوتل ولایتی شراب اور بیئر کین برآمد کرکے اشرف اور جاوید کو گرفتار کرکے انکے خلاف مقدمہ درج کیا اور تفتیش شروع کردی۔ بتایا گیا ہے کہ مذکورہ گرفتار افرادنے ٹک شاپ ٹھیکے پر لے رکھی ہے۔