قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ظلم ہے،اندرونی اور بیرونی قرضوں کا بوجھ عوام پرلاد دیا گیاہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت غریب عوام سے جینے کا حق بھی چھین رہی ہے، عوام بد ترین لوڈ شیڈنگ، مہنگائی اور بے روزگاری کا شکار ہیں۔
خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت مصنوعی اعداد و شمار سے عوام کو دھوکا نہ دے، گیلپ سروے والے ٹھنڈے کمروں میں بیٹھ کر سروے نہ بنائیں، گیلپ والے کچھ دن 18،20 اور22 گھنٹے لوڈ شیڈنگ والے علاقوں میں گزار کر دیکھیں۔