• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلع ملتان کی 185،ڈیرہ کی 112مخصوص خالی نشستوں پر انتخابات 2مئی کوہونگے

ملتان،ڈیرہ غازی خان (سٹاف رپورٹر،نامہ نگار) صوبائی الیکشن کمیشن کی طرف سے بلدیاتی مخصوص نشستوں کا شیڈول جاری،ضلع ملتان کی 185،ضلع ڈیرہ غازی خان کی 112مخصوص نشستوں پر انتخابات 2مئی کوہوں گے ،4اپریل کو عوام کو اطلاع نوٹس ،6اور7کو کاغذات نامزدگی جمع  ،13کو  منظور یا مسترد ،17 کو  واپس ،شیڈول جاری کر دیا گیا،تفصیلات کے مطابق صوبائی الیکشن کمیشن نے  پنجاب میں بلدیاتی اداروں کی خالی مخصوص نشستوں کے لیے شیڈول جاری کردیا ہے،یہ شیڈول صرف ان مخصوص خالی نشستوں کے لئے جاری کیا گیا ہے جہاں پر دوران الیکشن کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے گئے تھے ،جبکہ جن مخصوص نشستوں پر کوئی امیدوار فوت ہوگیا ہے یا مستعفی ہوچکا ہے ان نشستوں پر انتخابات نہیں ہوں گے ،اس ضمن میں ڈیرہ غازی خان میں اقلیت کی خالی نشستوں کی تعداد 112ہے ۔جس میں ضلع کونسل کی ایک ،میونسپل کمیٹی کوٹ چھٹہ کی ایک ،میونسپل کمیٹی تونسہ کی ایک ،میونسپل کارپوریشن کی گیارہ اور ضلع کونسل کی یونین کونسل کی 97جبکہ یونین کونسل 47کی ایک خاتون کی نشست پر کاغذات نامزدگی ہی جمع نہیں کرائے گئے تھے، پر انتخابات ہوں گے ، جاری کردہ شیڈول کے مطابق چاراپریل کو عوام کو اطلاع کا نوٹس ،چھ اور سات اپریل کو امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے ،دس اور گیارہ اپریل کو کاغذات کی جانچ پڑتال ہوگئی ،13اپریل کو امیدواروں کے کاغذات منظور یا مسترد کیئے جائیں گے ۔15اپریل کو اپیلوں پر فیصلے ہوں گے ،17اپریل کو امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے جبکہ اسی دن ہی امیدواروں کی حتمی نشست آویزاں کی جائے گی اور نشان الاٹ کیئے جائیں گے ۔2مئی کو مخصوص نشستوں کے لیے پولنگ ہوگی۔3مئی کو ریٹرننگ آفیسرز سرکاری طورپر نتائج کا اعلان کریں گے،جبکہ 12مئی کو کامیاب امیدواروں کا کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا اور 16مئی کو کامیاب امیدوار حلف اٹھائیں گے ،ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرمحمد اصغر ڈاہا کے مطابق الیکشن شیڈول کے جاری ہونے کے بعد ریٹرننگ آفیسرز کے تبادلے اور پوسٹنگ نہیں ہوسکے گی،ضلع ملتان میں مجموعی طور پر 144 مخصوص نشستیں خالی ہیں،ضلع کی 185 یونین کونسلوں میں اقلیتوں کی  130 ،مزدوروں کی 2 ،خواتین کی 7 اور نوجوانوں کی 5 نشستیں خالی ہیں۔
تازہ ترین