گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے 2افراد کو زخمی کر دیا، لدھیوالا وڑائچ کے علاقہ ناروکی گؤں کے رہائشی عامر اور عارف کھیت میں ٹریکٹر ٹرالی کے ذریعے بوئی کر رہے تھے کہ 2نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نےفائرنگ کر کے عامر اور عارف کو زخمی کر دیا جنہیں طبی امدا دکیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جن میں سے عارف نامی شخص کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔