بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)نواب آف بہاول پور کے تعمیرشدہ بغدادالجدیدتا چشتیاں‘ بہاول نگر‘منڈی صادق گنج امروکہ کے ریلوے اسٹیشن تباہ حالی کاشکار ،بہاول نگرتاکراچی براستہ سمہ سٹہ ایکسپریس ٹرین چلائی جائے سمہ سٹہ تابہاول نگر ٹرین سروس بحال کی جائے شہریوں کاوفاقی وزیرریلوے سعدرفیق‘جی ایم ریلوے لاہورسے فوری نوٹس لینے کامطالبہ تفصیل کے مطابق تفصیل کے مطابق صدر انجمن تاجران سمہ سٹہ سید وقار شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا بھاولنگر سے سمہ سٹہ اور کراچی کے لئے موئثر اقدامات نہ ہونے پر ریل کو لاکھوں روپے نقصان کا سامنا ہے سٹیشن تباہ ہو چکے ہیں پاکستان کا قیمتی سرمایہ زبوں حالی کا شکار ہے مگر کسی طرح بھی محفوظ نہ بنایا گیا بھاولنگر ایکسپریس سے جڑے ہر شہر کے نہ صرف تاجروں بلکہ دیہاڑی پر کام کرنے والے مزدوبے روزگارہوچکے ہیں انہوں نے بتایا کہ بھاولنگر اور بھاولپور کے ٹرانسپورٹ مافیا کا ٹرین کی بندش میں بڑا ہاتھ ہے بھاولنگر سیکشن میں اکثر ریلوے ملازمین گھر بیٹھے تنخواہ لے رہے ہیں۔سید وقار شاہ نے بتایا سمہ سٹہ میں کپڑے کے تاجر وزیرآباد،پاکپتن ایکسپریس، روہی ایکسپریس، بھاولنگر ایکسپریس کے بند ہونے سے متاثر ہوئے ہیں بارہا کوششیں کرنے کے باوجود ٹرینیں نہ چل سکیں سمہ سٹہ سے بھاولنگر چونکہ دفاعی ٹریک ہے اس ٹریک کو بحال کرنے سے دیگر شہروں میں خوشحالی آئے گی معیشت بحال ہوگی زرائع کے مطابق چشتیاں سے تعلق رکھنے والے لکڑی کے تاجر نے بتایا کہ کراچی تک لکڑی کی پہنچ کے لئے ریل سستا محفوظ اور آسان زریعہ تھا مگر ریل سروس بند ہونے سے فرنیچر کی لکڑی نہ صرف مہنگی بلکہ رسد میں بھی مشکلات کا سامنا ہے چشتیاں ریلوے اسٹیشن کے قریبی رہائشیوں نے بتایا کہ بھاولنگر ایکسپریس کے وقت پلیٹ فارم پر مسافروں کا رش نظر آتا تھا اب بسوں میں سفر کرنا مشکل ہو گیا امروکا اور بھاولنگر کے پرندوں کے تاجروں نے بتایا پرندوں کی تجارت کے لئے بھاولنگر ایکسپریس براستہ سمہ سٹہ کراچی کیلئے اچھا ذریعہ تھا جو کہ ٹرین بند ہونے کی وجہ سے پریشانی کا باعث بن چکا ہے شہریوں اور تاجر برادر ی کی طرف سے وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق جی ایم ریلوے ایف جی آر اور ڈی ایس ریلوے سے برانچ ٹرینوں کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔