پنجاب کے بڑے شہروں میں ڈرونز سے منشیات اسمگل کرنے والا گینگ پکڑا گیا۔
محکمۂ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ سندھ بھر میں ڈینگی کے 160 مریض زیرِ علاج ہیں، گزشتہ 1 روز میں ڈینگی کے 78 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
برطانوی اراکینِ پارلیمنٹ نے دائیں بازو کے لیڈر نائیجل فراج کی اس تجویز کو مسترد کر دیا ہے جس میں برطانیہ کے یورپی عدالتِ برائے انسانی حقوق سے نکلنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ ووٹنگ میں 154 ارکان نے مخالفت جبکہ 96 نے حمایت کی، یوں فراج کو 58 ووٹوں کے فرق سے شکست ہوئی۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ افغانستان سے پاکستان کی ترقی ہضم نہیں ہوتی ہے۔
نجی ایئر لائن کی دبئی سے لاہور کی پرواز میں فنی خرابی کے باعث طیارہ کراچی اتار لیا گیا۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ افغانستان سے کشیدگی میں ریاست پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) لاہو ر کا انسپکٹر اغوا برائے تاوان کی واردات کا ماسٹر مائنڈ نکلا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارت کو 4 دن کی جنگ میں سبق سکھایا۔
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی انتظامیہ کی جانب سے لندن میں مقیم اوور سیز پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ میٹ اینڈ گریٹ تقریب اور پرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیا گیا، جس میں بڑی تعداد میں کاروباری شخصیات، سماجی رہنما، این جی اوز کے نمائندگان اور میڈیا کے افراد نے شرکت کی۔
سیکیورٹی فورسز نے کرم کے علاقے دوگر میں بھارتی پراکسی فتنہ خوارج کے خلاف آپریشن کیا ہے، بر وقت اور مؤثر کارروائی کے نتیجے میں 7 خوارج ہلاک ہو گئے۔
وزیر اطلاعات و نشریات پنجاب عظمیٰ بخاری نے بیرسٹر سیف کے منصوبہ کاپی کے الزام پر ردعمل دےد یا۔
پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) رہنما بیرسٹر محمد علی سیف نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز پر خیبرپختونخوا کا منصوبہ کاپی کرنے کا الزام لگایا ہے۔
نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس منعقد ہوئی۔
جنوبی کوریا کی 50 سالہ خاتون یہ سمجھتی رہیں کہ وہ نیٹ فلکس ویب سیریز اسکوئیڈ گیم کے مشہور اداکار لی جونگ جے سے آن لائن رومانوی تعلق رکھتی ہیں، لیکن حقیقت میں وہ ایک آن لائن فراڈیے کے جال میں پھنس گئی تھیں۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ویمنز ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں فتح کے ساتھ جنوبی افریقا ٹیم فائنل میں پہنچ گئی۔