سیالکوٹ(نمائندہ جنگ)اقساط نہ دینے پر سات افراد کے تشدد سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، اگوکی کے رہائشی امین کلوس مسیح نامی شخص نے الیکٹرونکس کی دکان سے اقساط پر الیکٹرونکس کی اشیا حاصل کررکھی تھی ، اقساط کی رقم ادا نہ کرنے پر گارنٹی دینے والے عثمان عرف پپو مسلح بیٹ اور عاصم عرف کاکا، الیکٹرونکس کی دکان کا مالک شہرام ، دوسری الیکٹر ونکس کی دکان کا ریکوری افسریاسر باجوہ اور اور تین نامعلوم افراد نے امین کلوس مسیح کے گھر میں گھس کر اسے تشدد کا نشانہ بنایا اور اپنے ساتھ لے گئے اور الیکٹر ونکس کی دکان پر لے جاکر دوبارہ تشدد کا نشانہ بنایا، ملزمان امین کو قتل کی دھمکیاں دیتے ہوئے اسے اسی کے گھر کے کمرے کو تالا لگا کر قید کرکے چلے گئے اور چابی ساتھ لے گئے، بعدازاں بند کمرے سے امین نے اپنی بیوی راحل امین کو آواز دی کے کمرے میں آگ لگ گئی ہے اسے باہر نکالو ، راحل امین کے اپنے ہمسائیوں خالد یوسف اور شہزاد بابر کو بلایا جنہوں نے دیوار توڑ کر اسے کمرے سے باہر نکالا تو وہ زخمی تھا،پولیس نے مقتول کی بیوی راحل کی رپورٹ پر ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔