• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیالکوٹ،مہاجرین کیلئے بنائی گئی کشمیر کالونی کی حالت زار ابتر

سیالکوٹ(نمائندہ جنگ )مقبوضہ جموں کشمیر کے مہاجرین کے لئے بنائی گئی کشمیر کالونی کی حالت زار ابتر ہو چکی ، جموں کشمیر کے مہاجرین کے لئے اڈھا ڈسکہ روڈ سیالکوٹ کے مقام پر1986 میں صدر آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم اور وزیر اعظم سردار سکندر حیات نے1986میں کشمیر کالونی قائم کی ،1989میں کشمیر کالونی کی آلاٹ منٹ کمیٹی تشکیل دی گئی جس میں سابق وزیر قانون خواجہ اقبال بٹ، سابق ڈپٹی سپیکر آزاد کشمیر اسمبلی چوہدری فرقان ،شیخ امجد جمیل،امیر حسین، باو ہاشم، مشتاق میسی، ملک بشیرو دیگر شامل تھے جنہوں نے ایک ہزار40پلاٹ بناکر کشمیری مہاجرین کو تو الاٹ کر دیئے مگر 28سال گزرنے کے بعد مذکورہ جگہ پر آج تک ترقیاتی کام نہیں ہوا ، کالونی اب کھنڈر کا منظر پیش کررہی ہے ۔
تازہ ترین