ملتان (سٹاف رپورٹر) میونسپل کارپوریشن ملتان نے 10لیگل ایڈوائزروں کی جزوقتی خدمات لینے کا فیصلہ کیا ہے اور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن میں بطور 5سالہ تجربہ کے حامل خواہش مند وکلا سے 20اپریل تک درخواستیں طلب کر لی ہیں یہ درخواستیں حکومت پنجاب شعبہ قانون و پارلیمانی امور لیگل ایڈوائزر رولز 2003کے تحت طلب کی گئی ہیں امیدواروں کو درخواستیں میئر آفس ملتان کے ساتھ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو بھی ارسال ہونا ہوں گی اور لیگل ایڈوائزروں کی تعیناتی عرصہ 2سال تک کیلئے ہوگی امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال 28اپریل کو 1بجے دوپہر چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن کے آفس ممتاز آباد میں ہوگی واضح رہے کہ جزوقتی لیگل ایڈوائزروں کا ماہانہ اعزازیہ 25ہزار روپے مقرر کیا گیا ہے