بھارت میں مسلمانوں میں ایک ساتھ3 طلاقوں کے معاملے پر بحث جاری ہے تاہم ایک رپورٹ میں انکشاف ہوا ہےکہ بھارت میں مسلمان جوڑوں میں طلاق کی شرح دیگر مذاہب سے کم ہے۔
بھارت کے مسلم لا بورڈ کے شعبہ خواتین کی جانب سے مختلف مذاہب میں طلاق کے رجحان پر تحقیق کی گئی ،جس کے دوران آٹھ اضلاع کی عدالتوں سے 5 سال کے دوران جوڑوں کی علیحدگی کے کیسز کے اعداد و شمار اکٹھے کیے گئے۔
اعداد و شمار کے مطابق مسلمان جوڑوں کی علیحدگی کے 1307کیسز سامنے آئے جبکہ ہندو جوڑوں میں یہ تعداد ساڑھے 16 ہزار اور مسیحیوں میں 48 سو تھی۔