• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چار جرمن فٹبال کوچز آج شب کراچی پہنچیں گے

Four German Football Coaches Will Arrives Tonight In Karachi
جرمنی کے چار فٹ بال کوچز کراچی آرہے ہیں جو 10روز تک بچوں کو ٹریننگ دیں گے، پاکستان آنے والوں میں ایک خاتون کوچ بھی شامل ہیں۔

جرمنی کے مشہور فٹبال کلب ایف سی برلن کے تین کوچز اور ایک ڈائریکٹر شہر کے مشہور فٹ بال کلب کراچی یو نائیٹڈ کی دعوت پر دس روز کیلئے آج شب کراچی پہنچ رہے ہیں۔

کوچز میں ایک خاتون کوچ گیڈیس گیب ٹوما کے علاوہ سینئر کوچ لیونےسباسٹین اور ریتیھونے اولیور شامل ہیں جبکہ کلب ڈائریکٹر بھی ان کے ہمراہ کراچی پہنچ رہے ہیں، یہ کوچز ہفتے سے کراچی میں بچوں کو کوچنگ دیں گے۔
تازہ ترین