• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ کر لیا۔

امریکی محکمۂ خارجہ کے مطابق اسرائیل نے 12ہزار، ایک ہزار پاؤنڈ وزنی بم باڈیز خریدنے کی درخواست کی ہے، اسرائیل کو بم کی فروخت کے ساتھ انجینئرنگ، تکنیکی معاونت، لاجسٹکس اور پروگرام سپورٹ بھی شامل ہو گی۔

اس حوالے سے امریکی محکمۂ خارجہ کا کہنا ہے کہ دفاعی سامان اور دفاعی خدمات کی اسرائیل کو فوری فروخت قومی سلامتی کے مفاد میں ہے، مجوزہ فروخت سے اہم علاقائی اسٹریٹجک اتحادی کی سیکیورٹی بہتر ہو گی۔

امریکی محکمۂ خارجہ کے مطابق یہ فروخت اسرائیل کی موجودہ اور مستقبل کے خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت بہتر بنائے گی۔

امریکی محکمۂ خارجہ کے مطابق آرم ایکسپورٹ کنٹرول ایکٹ کے سیکشن 36 بی کے تحت کانگریس کے جائزے کی شرط معاف کر دی گئی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید