گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)سوئی گیس آفس نے صنعتکاروں کو ماہانہ بل بھیجنے کی پالیسی تبدیل کر لی فیکٹریوں ، کارخانوں اور دیگر کاروباری مراکز کو ایک ماہ میں 4مرتبہ بل بھیجوانا شروع کر دیئے ہیں جبکہ ہر ساتویں دن بل آنے پر صنعتکاروں کی بڑی تعداد نے سخت احتجاج کیا ہے بتایا جاتا ہے کہ سوئی گیس آفس کی طرف سے چند ماہ قبل تک ہر مہینہ کے بعد بل آیا کرتا تھا مگر پھر 15دن کے بعد آنا شروع ہو گیا محکمہ نے ایک مرتبہ دوبارہ اپنی پالیسی کو تبدیل کرتے ہوئے اب ہر ساتویں دن سوئی گیس کا بل صنعتکاروں کو بھجوانا شروع کر دیا ہے مہینہ میں 4مرتبہ بل آنے سے فیکٹریوں ، کارخانہ مالکان سراپا احتجاج بن گئے ہیں تاہم ادھر سوئی گیس ذرائع کے مطابق کاروباری افراد کی سہولت کیلئے مہینہ میں 4مرتبہ بل بھجوا دیا جاتا ہے تاکہ وہ باآسانی اپنے ذمہ واجب الادا بل جمع کروا سکیں حالانکہ اس سے محکمہ کے کام میں اضافہ ہو گیا ہے تاہم اگر کوئی ایک بل جمع نہ ہو سکے تو میٹر کاٹا نہیں جاتا۔