• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آبادایئر پورٹ پر تشدد کی انکوائری رپورٹ مکمل ،3ایف آئی اے اہلکار ذمہ دار قرار

اسلام آباد(مانیٹرنگ سیل)اسلام آباد ایئرپورٹ پر خواتین مسافروں پر تشدد کی انکوائری رپورٹ مکمل کرلی گئی،ایف آئی اے کے انسپکٹر اور2خواتین اہل کاروں کو ذمے دار قرار دے کر محکمانہ کارروائی کی سفارش کر دی گئی۔ایف آئی اے کے ڈائریکٹر ایڈمن نے ناروے جانے والی خاتون فوزیہ عمر اور اس کی والدہ پر تشدد کی انکوائری مکمل کرکے رپورٹ حکام کو بھیج دی ہے۔ذرائع کے مطابق شفٹ انچارج ایف آئی اے کے انسپکٹر نبیل اختر کو معاملہ نہ سنبھالنے، لیڈی اہل کار غزالہ کو خواتین پر تشدد کرنے اور لیڈی اہل کار شہنیلا کو اپنا ڈیسک چھوڑنے پر ذمے دار قرار دیا گیا ہے۔انکوائری رپورٹ میں تینوں کے خلاف محکمانہ کارروائی کی سفارش کی گئی ہے جبکہ انہیں شوکاز نوٹس جاری کرکے 7روز میں جواب طلب کیا جائے گا۔
تازہ ترین