• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنگ گروپ کی ایڈورٹائزنگ ایکسپو جاری،سیکڑوں نئے مشتہرین کی شرکت

لاہور(عمران احسان)جنگ میڈیا گروپ کے زیر اہتمام اپنی طرز کی انوکھی پانچ روزہ دی نیوز پیپر اینڈ ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ ایکسپو پرل کانٹی نینٹل ہوٹل کے کرسٹل ہال میں جاری ہے ۔ لاہور کے میڈیا ہائوسز ،چھوٹے اور درمیانے درجے مشتہرین کیلئے سالانہ اشتہاری رعایتی پیکجز حاصل کرنے کا کل آخری دن ہے وہ رجسٹریشن کروا کر بذریعہ قرعہ اندازی ایک نئی چمچماتی ہنڈا سوک جیت سکتے ہیں۔تین روز میں سینکڑوں نئے مشتہرین ،کمپنی مالکان اور میڈیا ہائو سز نمائندگان نے بڑی تعداد میں شرکت کی متعدد نے رجسٹریشن کروائی ۔گذشتہ روز بھی نئی اورپرانی اشتہاری کمپنیوں اور میڈیا ہائو سز نمائندگان نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ جنگ  کے سرمد اے علی اور سعدیہ شریف نے بتایاجنگ گروپ ہمیشہ نئی اختراعات متعارف کروانے میں پیش پیش رہا ہے اور اس بار نیا منصوبہ جنگ میڈیا ورکس دی نیوز پیپر اینڈ ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ ایکسپو سامنے لیکر آیا ہے جس میں چھوٹے ،درمیانے درجے کے نئے مشتہرین اور کمپنیوں کو جنگ گروپ کے ساتھ منسلک ہونے کے فوائد سے آگاہ کیا گیا۔اس اشتہاری سیل میلہ میں حاظرین کی آگاہی کیلئے صبح دس بجے، ساڑھے گیارہ بجے، ایک بجےد وپہر، ڈھائی بجے ،چار بجے،ساڑھے پانچ بجے اور سات بجے تک سات بار سیمینار منعقد کئے جارہے ہیں ۔فنانس اینڈ کامرس، لائف سٹائل، انٹرٹینمنٹ ، ہوم میکرز، یوتھ، ادب، ٹیکنالوجی، کرنٹ افئیرز، مذہب، سماجی مسائل اور کھیلوں سمیت ہر شعبہ ہائے زندگی میں اشتہارات کی افادیت کے بارے میں لیکچرز دیئے گئے۔ متوقع نئے کلائنٹس کو پرنٹ میڈیا کی اثر پذیری اور جنگ گروپ کی سرکولیشن کے بارے میں مکمل آگاہی فراہم کی جارہی ہے ۔45 منٹ دورانیہ کے سیمینار میں بتایا گیا کہ کس طرح کلائنٹس جنگ گروپ کے موثراورباکفایت ایڈورٹائزنگ پیکجز کے ذریعے وہ90 لاکھ قارئین تک پہنچ سکتے ہیں اور اپنے کاروبار کو یقینی طور پر بڑھا سکتے ہیں۔بڑی تعداد میں پرنٹ میڈیا مشتہرین نے روزنامہ جنگ،دی نیوز اور آواز کے 60 فیصد ی رعایتی اخباری پیکجزاور انٹرنیٹ پیکجز حاصل کرنے میں بھرپور دلچسپی کا مظاہرہ کرتے ہوئے رجسٹریشن کروائی۔دی نیوز پیپر اینڈ ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ ایکسپو ہفتہ 29 مئی تک جاری رہے گی۔جس کیلئے ویب ایڈریسwww.jangmediaworks.comپر آن لائن رجسٹریشن جاری ہے اور وہ مندرجہ بالا اوقات میں سے اپنی سہولت کے وقت میں سیمینار میں شرکت کر کے اپنی پسند کےرعایتی اشتہاری پیکج سے استفادہ کرسکتے ہیں۔ 
تازہ ترین