• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالی ووڈاداکارہ نرگس کودنیا سےگزرے36سال بیت گئے

36 Years Have Passed To The Death Of Bollywood Legend Nargis
بالی ووڈ کی نامور اداکارہ نرگس دت کودنیا سےگزرے36سال بیت گئے لیکن ان کے چاہنے والےآج بھی انہیں یاد کرتے ہیں۔

فاطمہ رشید جنہیں دنیانرگس دت کےنام سے جانتی ہے، یکم جون 1929کوپیداہوئیں، نرگس نےپہلی بارچائلڈ آرٹسٹ کے طورپرفلم “تلاشِ حق “ میں اداکاری کی لیکن اداکاری کا باقاعدہ آغاز 1942 میں بننے والی فلم “تمنا“ سےکیا۔

1957میں ریلیزہونےوالی فلم “مدر انڈیا“میں "رادھا"کےکردارنےانہیں بے مثال شہرت دی ۔ 1958 میں سنیل دت سے شادی کے بعد انہوں نے فلم انڈسٹری کوخیربادکہہ دیا۔

نرگس کاانتقال1981 میں اپنے بیٹے سنجے دت کے فلمی کیرئیر شروع ہونے سے چند دن قبل ہوا، وہ لبلبہ کے کینسرمیں مبتلا تھیں، ان کی یاد میں بھارت میں “نرگس دت میموریل کینسر فاؤ نڈیشن “ بھی قائم ہے۔
تازہ ترین