راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان خٹک نے بدھ کواچانک راولپنڈی کادورہ کیا۔ وہ سی پی اوآفس راولپنڈی گئے جہاں پر انہوں نے ایچ آرایم آئی ایس سسٹم کاجائزہ لیا اورسسٹم میں موجود بعض خامیوں کا نوٹس لیتے ہوئے انہیں دورکرنے اور سسٹم کو مزید بہتر بنانے کے لئے ہدایات جاری کیں ۔بعد ازاں انہوں نے سی پی اوکمپلیکس اور سیف سٹی پراجیکٹ سائٹ کا دورہ کیا ۔ آئی جی ماڈل پولیس سٹیشن سول لائن بھی گئے جہاں پر انہوں نے بلڈنگ سے متعلق تمام اموردرست کرنے کی ہدایت کی ۔اس دوران آرپی او اور سی پی اوراولپنڈی ودیگر افسران بھی موجود تھے۔ انہوں نےضمنیات ریکارڈ وغیرہ کے اندراج کو چیک کیا اور ہدایات جاری کیں بعدازاں آئی جی نےتھانہ کے میس کا دورہ کیا ۔ انہوں نے ماڈل پولیس سٹیش کینٹ کا بھی دورہ کیا جہاں فرنٹ ڈیسک کے سٹاف کا انٹرویو کیا اور فرنٹ ڈیسک میں ریکارڈ کے اندراج کا جائزہ لیا۔انہوں نے پورے پنجاب میں فوری طور پر تھانوںکے باہرمین گیٹ کے ساتھ فرنٹ ڈیسک کے فون نمبرآویزاں کرنے کی ہدایت بھی کی۔انسپکٹرجنرل پولیس نے سی پی اوراولپنڈی کو احکامات جاری کئے کہ اوایس آئی برانچ،اورایچ آئی ایم آرایس اکھٹے کام کریں تا کہ کوآرڈی نیشن بہتر ہواور ریکارڈ بہتر طور پر مرتب کیا جائے ۔