• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری اسکولوں میں داخلے دینے کے حوالے سے آگہی ریلی کا انعقاد

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) تحصیل قاسم آباد کے اساتذہ نے بچوں کو زیادہ سے زیادہ سرکاری اسکولوں میں داخلے دینے کے حوالے سے شہباز ٹاؤن سے نسیم نگر چوک تک آگہی ریلی نکالی گئی جس میں محکمہ ایجوکیشن کے افسران سمیت طلباءو طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی، ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے جن پر تعلیم کو فروغ دینے سمیت دیگر پیغامات درج تھے۔ ریلی میں تحصیل کے بیشتر گرلز اور بوائز پرائمری اسکولوں کے طالب علم اور اساتذہ شامل تھے۔ ریلی کی قیادت محکمہ ایجوکیشن کے افسران صائمہ صغیر، غلام قادر وسان، عزیز ڈھوٹ، گل اختر جواہری اور دیگر نے کی۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول سٹیزن کالونی کی ہیڈ مسٹریس گل اختر جواہری نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ تعلیم کو فروغ دیا ہے اور دیتے رہیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری اسکولوں میں تعلیمی معیار بہتری کی راہ پر گامزن ہے اور اب شہریو ں کو چاہیے کہ وہ اپنے نونہالوں کو سرکاری اسکولوں میں داخل کرائیں تاکہ مستقبل کے معمار بہتر تعلیم حاصل کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری اسکولوں کے بچوں کو مفت داخلے،مفت کتب اور بہترتعلیم دیجارہیہے،تعلیمی آگہی معاشرے کےہر فرد پر لازمہے،والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کو سرکاری اسکولوں میں بھیجیں۔
تازہ ترین